Results 1 to 2 of 2

Thread: وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی

    وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی
    ورنہ یہ ساعت جو تھی میرے خدا ہونے کی تھی

    تجھ کو یہ ضد میں تری آنکھوں سے دنیا دیکھتا
    اور مجھے خواہش ترے لب سے ادا ہونے کی تھی

    میری بینائی خس و خاشاکِ موسم لے اُڑے
    جسم و جاں میں تو سکت تجھ سے رہا ہونے کی تھی

    ایک چُپ رہنے کے سب الزام مجھ پر ہی نہ تھے
    خامشی پر بھی تو تہمت لب کُشا ہونے کی تھی

    خلوتِ جاں میں اگر آنا ہے تو دستک نہ دے
    مجھ سے وہ بھی کب ہوئی ہے جو خطا ہونے کی تھی

    میں خود اپنی آگ ہی میں جل بُجھا تو یہ کھُلا
    شرط جلنے کی نہیں تھی کیمیا ہونے کی تھی

    روٹھنے والے کو آخر کون سمجھاتا سلیمؔ
    یہ بھی کوئی عمر اب اُس کے خفا ہونے کی تھی
    Ù+Ù+Ù+


    2gvsho3 - وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی

    2gvsho3 - وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •